ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۸محرم کے جلوس کی روایت بحال،سرینگر کے روایتی راستوں سے بر آمد جلوس میں ہزاروں کی شرکت

شہید گنج سے نکل عزاداری کا جلوس ڈلگیٹ میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-28
in اہم ترین
A A
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
سرینگر میں زائد از تین دہائیوں کے بعد روایتی راستوں سے جمعرات یعنی ۸ محرم کو محرم جلوس بر آمد ہوا جو شہید گنج سے نکل کر براستہ مولانا آزاد روڈ ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔
بتادیں کہ انتظامیہ نے جلوس کو صبح۶سے۸بجے تک دو گھنٹوں کی اجازت دی تھی۔جلوس عزا میں شرکت کرنے کیلئے جمعرات کی صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید گنج میں جمع ہوئے اور یہ جلوس روایتی راستوں سے ڈلگیٹ کی طرف روانہ ہوا۔جلوس میں شریک عزا دار کشمیری اور اردو زبان میں نوحے پڑھے رہے تھے اور کربلا کے مصائب یاد کرکے زار و قطار رو رہے تھے ۔عزا دار جن کی اکثریت سیاہ لباس میں ملبوس تھی، ہاتھوں میں پرچم اٹھائے ، جن پر یاحسینؑ لکھا ہوا تھا، سینہ کوبی کرتے ہوئے براستہ مولانا آزاد روڈ ڈلگیٹ کی طرف روانہ ہوئے جہاں یہ جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
علی محمد نامی ایک عزا دار نے یو این آئی کو بتایا کہ تین دہائیوں کے بعد اس جلوس میں شرکت کر رہا ہوں جو میرے لئے ایک بڑی سعادت ہے ۔انہوں نے کہا’کافی انتظار کے بعد یہ جلوس روایتی راستوں سے بر آمد ہوا ایسا لگا جیسا میں کربلا میں ہوں، لوگوں میں کافی جوش و جذبہ تھا‘۔
دریں اثنا انتظامیہ نے جلوس عزا کی پر امن بر آمدگی کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کا مثالی بندوبست کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس عزا کیلئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’یہ شیعہ برا دری کا پچھلے تین چار برسوں سے مطالبہ تھا، حکومت نے فیصلہ لیا تو ہم نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں سے میٹنگ کی‘۔
کمار کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں اور سب کچھ پر امن طریقے سے ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رات کے دو بجے سے ہی افسران تعینات تھے ۔
ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کے بر آمدگی کیلئے لوگوں نے بھر پور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جلوس عاشورا کی بر آمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں اب بات ہوگی۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ عزادر پر امن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔
اسد نے کہا’یہ جلوس۳۴برسوں کے بعد بر آمد ہوا ہے عزا دار خوش بھی ہیں اور جذباتی بھی ہیں، بہت سے عزا دار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اس جلوس کے بارے میں پڑھا ہے یا بزرگوں سے سنا ہے لیکن کبھی اس کا حصہ نہیں بنے ہیں اور آج ان کو اس کا حصہ بننے کی سعادت حاصل ہوئی‘۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے پر امن جلوس عزا کی بر آمدگی کیلئے اجتماعی ذمہ داری کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
متو نے کہا کہ یہ لوگوں کی مجموعی اپیل تھی کہ۸محرم کا جلوس رایتی راستوں سے بر آمد ہونا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا’ایس کے آئی سی سی میں ایک میٹنگ کے دوران میں نے لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے درخواست کی تھی کہ اس جلوس پر قدغن اٹھائی جانی چاہئے‘۔
مئیرنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ جلوس اسی عقیدت کے ساتھ ہر سال بر آمد ہوتا رہے گا اور ماتم حضرت امام حسینؑ قائم و دائم رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سال سری نگر میں سال۱۹۸۹میں امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر روایتی راستوں سے۸؍اور۱۰محرم کے جلوسوں کی بر آمدگی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں۸محرم کا جلوس امن کی طرف ایک اور تاریخی سنگ میل ہے :پولیس

Next Post

سرینگر میں زائد از۳دہائیوں کے بعد محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا: سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

سرینگر میں زائد از۳دہائیوں کے بعد محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا: سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.