سرینگر//
شمالی کشمیر کے ماور ہندواڑہ میں ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کو ماور ہندواڑہ میں ریچھ اچانک نمودار ہوا اور تین افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید طورپر زخمی کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت جاوید احمد پیر، بشیر احمد شیخ اور یوسف شیخ کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اورریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودا رہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
دیہی علاقو ں کے ساتھ ساتھ شہری علاقو ں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔