منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکز، منی پور حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کرے : اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-26
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے منگل کو کہا کہ منی پور میں نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ انسانیت پر بھی حملہ ہوا ہے ، اس لیے مرکزی حکومت کو فوری طور پر ویرین سنگھ حکومت کو برخاست کرکے وہاں صدر راج نافذ کرنا چاہیے ۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ میں شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہوگا، جب ملک کے ایک بہت ہی سلگتے معاملے پر سوال کرنے پر کسی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی پورے اجلاس کے لیے معطلی خاص حالات میں کی جاتی ہے ۔ ایسا اس وقت کیا جاتا ہے جب اس رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے اندر کوئی پرتشدد حرکت کی ہو یا اس نے پارلیمنٹ کی قرارداد پھاڑ کرچیئرمین کی کرسی کی طرف پھینکا ہو یا پھر اس نے کسی حرکت سے پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہو۔
مسٹر چڈھا نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو صرف چیئرمین کی کرسی کے قریب جا کر سوال پوچھنے پر پورے اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے ۔ منی پور کا واقعہ صرف ایک ریاست کا مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ قومی سلامتی سے جڑا معاملہ ہے ، اس لیے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر جامع اور خصوصی بحث کی ضرورت ہے ۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ منی پور میں تشدد کا اثر پڑوسی ریاستوں پر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے ۔ آج میزورم میں بھی منی پور کی طرز پر ایک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاص برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ریاست چھوڑنے کو کہا گیا۔ اگر اس معاملے کو جلد حل نہیں کیا گیا تو یہ پوری شمال مشرقی ریاستوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ منی پور میں نہ صرف آئین کی دفعہ 355 اور 356 کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ وہاں انسانیت پر بھی حملہ کیا گیا ہے ۔ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ امن و امان کی صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے ۔ اس لیے مرکزی حکومت کو فوری طور پر ریاستی حکومت کو برخاست کرکے وہاں صدر راج نافذ کرنا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرمو نے ایک سال کی مدت کی تکمیل پر پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Next Post

وسطی ترکیہ میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

وسطی ترکیہ میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.