بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں: رومین پاول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-27
in کھیل
A A
پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں: رومین پاول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

ممبئی// جے ایس ڈبلیو-جی ایم آر کی شریک ملکیت والی دہلی کیپٹلس فرنچائزی ٹاٹا آئی پی ایل 2022 کا اپنا اگلا میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔ ایسے میں پاور ہٹر رومین پاول نے جمعہ کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران سامنے آئی نو بال ساگا پر غور کرنے کے لئے کچھ وقت نکالا۔
سنسنی خیز اور ڈرامائی آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگانے والے رومین پاول نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کی ٹیم پیچھے کی چیزوں کو بھول کر آگے دیکھے اور پھر ٹیم کے پاس ماضی میں کھونے کا وقت بھی نہیں ہے۔
کیریبیئن کھلاڑی نے کہا کہ "یہ وہ چیز ہے جسے ہمیں بہت تیزی سے بھولنا پڑے گا۔ ہمارے پاس بہت سے میچ ہیں ۔ ہمیں ہمیشہ آگے کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ کچھ اہم میچ سامنے ہیں ۔ہمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ‘سچ کہوں تو میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کے بارے میں کافی پراعتماد تھا، پہلے دو چھکے لگانے کے بعد میں سوچ رہا تھا کہ اب کیا ہوگا، اسی وقت میں نے تیسرا چھکا لگا دیا۔ میں امید کررہا تھا کہ یہ نو بال ہوگی لیکن امپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور ہم بطور کرکٹر اسے تسلیم کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اپنی موجودہ فارم کے بارے میں پاول نے کہا، "اچھا لگ رہا ہے۔ میں پچھلے کچھ میچوں سے اس کی تلاش کر رہا تھا، اور پھر آخر میں کچھ گیندیں بلے کے بیچ میں آتی دیکھ کر اچھا لگا۔ مجھے اس کے لیے اعتماد حاصل کرنا ہے۔ اب میں اس فارم کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں بھی جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
دہلی کیپٹلس کے آنے والے میچوں کے بارے میں، 28 سالہ بلے باز نے کہا، "آگے کچھ اہم میچ ہیں، ہم ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے کے لیے یہ کوئی بری جگہ نہیں ہے۔ اب ہمیں اوپر چڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پراعتماد ہیں، جو کہ ٹاپ 4 تک پہنچنا ہے۔ ایک بار جب ہم ٹاپ 4 کے لیے کوالیفائی کر لیتے ہیں، تو ہمارے پاس آئی پی ایل 2022 جیتنے کا موقع ہوگا۔
دہلی کیپٹلس جمعرات، 28 اپریل 2022 کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹاٹا آئی پی ایل 2022 کے اپنے اگلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون

Next Post

عمران ملک اپنی خطرناک تیزگیندبازی سے سبھی کو متاثر کررہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
عرفان پٹھان کو عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی

عمران ملک اپنی خطرناک تیزگیندبازی سے سبھی کو متاثر کررہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.