ممبئی// چنئی سپرکنگس کے خلاف 59 گیندوں پر 88 رن کی ناٹ آوٹ شاندار اننگز کھیلنے والے شکھردھون نے کہا کہ آپ صرف ڈیفنسیو ہو کر کھیلیں ایسا نہیں ہے ،آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا، "مجھے ہمیشہ عمل اور اپنے نقطہ نظر پر کام کرنا ہوتاہے۔ آپ کو مسلسل سیکھتے رہنا ہوتا ہے۔ گیند وکٹ پر تھوڑی سی رک کر آرہی تھی ۔ میں نے صبر ساتھ کام لیا اور پھر جب موقع ملا تو رنز بنائے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، آپ کو اپنی وکٹ کو بھی بچانا ہوتا ہے اور گیند بازوں پر دباؤ ڈالنا پڑتا ہے۔ آئی پی ایل میں یہ میرا 15 واں سیزن ہے۔ شاید میں سینئر بھی ہوگیا ہوں۔ ایک سینئر کے طور پر، آپ کو نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں ان کی رہنمائی کرنی ہوتی ہے۔‘‘
جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے کپتان میانک اگروال نے کہا، ’’میرے خیال میں ارشدیپ نے بہت اچھی گیند بازی کی ہے۔ انہوں نے اس پورے سیزن میں مشکل وقت میں اچھی گیند بازی کی ہے۔ کگیسو ربادا نے بھی اچھی بولنگ کی ہے۔ جو باؤنڈری چھوٹی ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ بطورکپتان یہ میرے لیے بہت سیکھنے کا وقت ہے اور آپ کو اپنے کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروانا ہوگا۔
چنئی کی اننگز میں دو وکٹیں لینے والے تیز گیند باز ربادا نے کہا، “ہم پہلی اننگز میں پاور پلے تک پیچھے تھے۔ لیکن شکھر دھون اور بھانوکا راجا پاکسے نے اچھی بلے بازی کی اور لیونگسٹن نے بعد میں اچھی مدد کی۔ سبھی نے اچھی گیندبازی کی۔ سندیپ شرما نے واپس آکر پاور پلے میں ایک وکٹ حاصل کی، رشی دھون نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں، ارشدیپ سنگھ ہمارے بہترین ڈیتھ اوور کے گیندبازہیں اور میں بھی ڈیتھ میں بولنگ کرلیتا ہوں۔ اس لیے ہمیں یقین تھا کہ میچ کے اختتام تک جانے کے بعد بھی ہم اسے جیت سکتے ہیں۔ ہاں، رشی دھون کا ایک اوور خراب ہوا، لیکن یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب آپ کے سامنے دھونی ہو اور اپوزیشن کو بھی سامعین کی بھرپور حمایت مل رہی ہو۔