منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رام بن: فوجی گاڑی پر درخت گرنے سے ۲ فوجی زخمی

سونہ مرگ سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ‘ داخل ہسپتال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-21
in اہم ترین
A A
رام بن: فوجی گاڑی پر درخت گرنے سے ۲ فوجی زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

رام بن//
جموںکشمیر کے ضلع رام بن کے نچلانہ علاقے میں جمعرات کی صبح فوجی گاڑی پر درخت گر آنے کے نتیجے میں اس میں سوار دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع رام بن کے نچلانہ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پیش آیا اور ایک فوجی گاڑی پر اچانک ایک درخت گر آیا جس کے نتیجے میں ۲؍ اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہوئے اہلکاروں کو فوری طور پر علاج و معالجے کیلئے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ فوری طور پر زخمی ہوئے اہلکاروں کو شناخت نہیں ہو پائی۔
یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات، مٹی کے تودے گر آنے، چٹانین کھسکنے اور سڑک سے پھسل کر گاڑیاں لڑھک جانے کے سبب لوگوں کی جانیں تلف ہو جاتی ہیں، اس طرح کے اکثر واقعات ہائی وے پر ضلع رام بن میں پیش آتے ہیں۔ ان حادثات میں نہ صرف قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے بلکہ ان حادثات میں بعض اوقات زخمی ہوئے افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔
سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کیلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور موسمی خرابی کے سبب اکثر و بیشتر ٹریفک کے لیے بند رہتی ہے۔ زیادہ دیر تک شاہراہ بند رہنے سے وادی میں غذائی اجناس کی قلت ہو جاتی ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ کو پورے سال قابل آمد ورفت بنانے کے لیے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ قبل شاہراہ کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا تاہم سینکڑوں کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے باوجود شاہراہ ویسی کی ویسی ہے۔
اس دوران وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سونمرگ میں ایک حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب ایک کار دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
زخمی افراد کی شناخت قدرت فاروق دختر شیخ فاروق ساکنہ کرن نگر اور عاقب نصیر ولد نصیر آہ میر ساکن عمر آباد سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے قدرت کو مزید علاج کے لیے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ ریفر کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں۲۰سالہ جوان کی پراسرار موت،رشتہ داروں کا احتجاج

Next Post

’ منی پور واقعات کے ذمہ داروں کو نہیں بخشیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’ منی پور واقعات کے ذمہ داروں کو نہیں بخشیں گے‘

’ منی پور واقعات کے ذمہ داروں کو نہیں بخشیں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.