منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان ممکنہ طور پر اقتصادی اعتبار سے ایک عظیم قوت بن جائے گا :ماہر اقتصادیات مارٹن وولف

’ اس کی معیشت ۲۰۰۵تک امریکہ کی معیشت کے حجم کے مساوی ہو جائے گی‘بینک بیلنس شیٹوں کو ٹھیک کر لیا گیا ہے‘ قرض انجن ایک مرتبہ پھر اچھی حالت میں آگیا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-21
in مقامی خبریں
A A
 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

نئی دہلی//
معروف ماہر اقتصادیات و مبصر ‘مارٹن وولف نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مغربی قائدین ہندوستان کے سلسلے میں سنجیدہ پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہندوستان دراصل ممکنہ طور پر ایک ابھرتی ہوئی عظیم قوت بن جانے کے امکانات کا حامل ملک ہے اور اس کی معیشت ۲۰۰۵تک امریکہ کی معیشت کے حجم کے مساوی ہو جائے گی۔
وولف نے فائننشل ٹائمز میں تحریر کردہ ایک کالم میں کہا ہے ’’ میرا نظریہ یہ ہے کہ ہندوستان کو ایک سال میں یا اس سے بھی آگے فی کس۵فیصد کے بقدر جی ڈی پی نمو برقرار رہنے کا اہل ہونا چاہئے اور یہ سلسلہ ۲۰۵۰تک جاری رہنا چاہئے ۔ بہتر پالیسیوں‘ نمو کے ساتھ یا اس سے بھی زیادہ ترقی کر سکتا ہے ۔ اگرچہ یہ نسبتاً کم ہو سکتی ہے ‘‘۔
ماہر اقتصادیات نے اپنے کالم میں کہا ہے کہ ہندوستان چائنا پلس ون حکمت عملی پر عمل کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایک واضح مقام ہے ، اور ایک بڑی گھریلو منڈی کے واضح مسابقت کاروں پر بالادستی کا حامل ملک ہے ۔ ہندوستان دنیا کی پانچویں وسیع تر معیشت ہے اور قوت خرید کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی معیشت ہے ۔ اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ملک کی آبادی۲۰۵۰تک ایک ارب۶۷کروڑ تک پہنچ جائیگی اور فی الحال یہ تقریبا ایک ارب۴۳کروڑ ہے ۔
وولف نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی بینک بیلنس شیٹوں کو ٹھیک کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر قرض انجن ایک مرتبہ پھر اچھی حالت میں آگیا ہے ۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس ملک کی آبادی اور معیشت کے بارے میں تیز رفتار نمو آئندہ دہائیوں میں وقوع پذیر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جو چین کے مدمقابل ہوگی اور اسے پیچھے چھوڑ دے گی‘ وولف نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ مغربی ممالک کے قریبی تعلقات نیک شگون ہیں۔
ماہر اقتصادیات کے مطابق’’کسی زمانے میں پابندی کا شکار نریندر مودی کے ساتھ جو بائیڈن کا گرمجوشانہ معانقہ اس کا غماز ہے کیونکہ اب وہ ہندوستان کے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ واشنگٹن نے اور پیرس میں اسی گرمجوشی کے ساتھ ایمانوئل میخواں نے جس طرح ان سے معانقہ کیا اس سے اس ملک کے ساتھ ان کے قریب ہوتے ہوئے تعلقات کے مقصد کا اظہار ہوتا ہے جو چین کو اثر و رسوخ کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دے گا‘‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا یہ مغربی قوتوں کیلئے اچھی پیش گوئی ہے ؟ ہاں، ہندوستان دراصل ایک ابھرتی ہوئی عظیم قوت بن جانے کے امکان کا حامل ملک ہے ۔ مفادات بھی ایک دوسرے کوآپس میں وابستہ کرتے ہیں۔ تاہم جہاں تک اقدار کا سوال ہے اور انہیں ساجھا کرنے کی بات ہے ، وہ ایک زیادہ کھلا ہوا سوال ہے ۔
وولف نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے۲۰۲۳سے لے کر۲۰۲۸کے درمیان۶فیصد سے تھوڑا زائد کی سالانہ نمو کی پیش گوئی کی ہے اور فی کس جی ڈی پی نمو موٹے طور پر ایک فیصد مزید تخفیف کی حامل ہوگی۔ اس طرح کی نمو گذشتہ تین دہائیوں کے اوسطوں کے قریب ہوگی، شرط یہ ہے کہ ملک بڑے عالمی یاگھریلو صدموں سے دوچار نہ ہو۔ یہ کلی طور پر عملی محسوس ہوتا ہے ، یہاں تک کہ قابل ستائش بھی۔
ماہر اقتصادیات نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کے پاس ابھی مواقع سے استفادہ کرنے کے بڑے امکانات موجود ہیں۔یہ ایک نوجوان ملک بھی ہے ، مجموعی طور پر ناکافی لیبر فورس کے ساتھ، اس لیبر فورس کی عمدگی کو بہتر بنانے کے امکانات اور مضمرات موجود ہیں ۔
مزید برآں ، وولف نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر تطبیق درکار ہوگی، شرط یہ ہے کہ عالمی اخراج کے معاملے میں جو ناکامی ہوئی ہے اسے کم کیا جائے ۔ تاہم توانائی تغیر بھی ہندوستان کو وسیع تر مواقع فراہم کرتا ہے ۔
۲۰۵۰تک‘ہندوستان کی جی ڈی پی فی کس (قوت خرید کی بنیاد پر)امریکی سطحوں کے مقابلے میں تقریباً ۳۰ فیصد کے بقدر ہو جائے گی۔ موٹے طور پر جہاں آج چین موجود ہے ، وولف نے اس تصور کو بنیاد بناکر کہا کہ ملک کی جی ڈی پی فی کس اب بھی ایک سال میں۵فیصد کی نمو کے لحاظ سے جاری ہے جبکہ امریکہ۴ء۱فیصد کی نمو کا حامل ملک ہے ۔ اقوام متحدہ کی پیش گوئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وولف نے کہا کہ بھارت کی آبادی امریکہ کے مقابلے میں۴ء۴گنا زیادہ ہوگی۔
وولف نے کہا ’’ اس لیے اس کی معیشت امریکہ کے مقابلے میں۳۰فیصد سے کہیں زیادہ ہوگی۔ مختصر طور پر یہ بات تصور کرنا واجب ہے کہ ہندوستان ایک عظیم قوت بن جائے گا۔ یہ بات تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ اس کی معیشت۲۰۵۰تک امریکہ کی معیشت کے مماثل حجم کی معیشت بن جائے گی۔ اس طرح سے مغربی قائدین ہندوستان کے ساتھ اپنے مفادات کے لحاظ سے روابط قائم کر رہے ہیں اور سنجیدہ پیش گوئی کر رہے ہیں‘‘۔
بدھ کے روز عالمی بینک کے صدر اجے بانگا جو فی الوقت ہندوستان کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ گھریلو کھپت ملک کی معیشت کو عالمی مندی کے بالمقابل ایک فطری دفاع فراہم کرتی ہے کیونکہ جی ڈی پی کا بڑا حصہ مقامی مانگ پر منحصر ہوتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی حکومت کی درخواست پرسپریم کورٹ کا ۳۷۰ کی سماعت کو موخر کرنے سے انکار

Next Post

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر۳افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر۳افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.