لہیہ//
سیاچن گلیشئر پر بدھ کے روز آگ کی ایک واردات میں چار اہلکار جھلس جانے سے زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں فوجی کیپٹن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سیاچن گلیشئر پر آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چار اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کیپٹن کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کیپٹن انشومان سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔