جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گالے ٹیسٹ: سری لنکا 279 پر آؤٹ، 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 3 بلے باز آؤٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-20
in کھیل
A A
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی قومی اسکواڈ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

گالے//پاکستان نے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کی جانب سے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر جیت کے لیے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48 رنز بنائے اور 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے 14 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دن کے اختتامی لمحات میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے تھے، اس طرح اس کا پہلی اننگز کا خسارہ کم ہو کر 135 رنز رہ گیا تھا۔
چوتھے روز سری لنکا کے اوپنر نیشان مادھشکا 8 اور دیمتھ کرونارتنے نے 6 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی اور دیمتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ اسپنر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔اس کے بعد 79 رنزکے مجموعے پر کوشل مینڈس 18 رنز کے انفرادی اسکور پر نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کو بھی نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 7 رنز بناسکے۔نیشان مدھشکا نصف سنچری بنانے کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، 52 رنز بنانے والے بلے باز کی وکٹ بھی بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے حاصل کی۔
دوسرے اینڈ سے پہلی اننگز کے ہیرو دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی شان دار فارم کا سلسہ جاری رکھا اور ایک اور بہترین باری کھیل کر اپنی ٹیم کو اننگز میں بہتر مجموعے تک رسائی دلانے کا بیڑا اٹھایا۔
اس دوران دنیش چندیمل کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 28 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور اس مرحلے پر سری لنکا کی آدھی ٹیم 159 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔سری لنکا کو چھٹا نقصان 175 رنز پر سدیرا سماراوکراما کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 11 رنز بنا کر آغا سلمان کا شکار بنے۔
سری لنکا کے ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے 76 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کا مجموعہ بہتر مقام تک پہنچا دیا لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ابرار نے رمیش مینڈس کی 42 رنز کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد وہ دوسری نئی گیند پر پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔
شاہین آفریدی نے جلد ہی پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے پرباتھ جےسوریا کو بھی شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، وہ 10 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کے آخری کھلاڑی کاسن راجیتھا کو ابرار احمد نے 5 رنز پر چلتا کیا اور اس طرح پوری سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔
نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے ایک آسان ہدف کا آغاز کیا تو 16 کے اسکور پر عبداللہ شفیق کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، جنہوں نے 8 رنز بنائے اور جے سوریا کی وکٹ بنے۔
تجربہ کار شان مسعود بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز کا اضافہ کرکے 36 کے مجموعے پر سری لنکا کے جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب دن کے اختتامی لمحات میں اسپنر نعمان علی اگلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن امام الحق کے ہمراہ وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہو کر فوری طور پر واپس چلے گئے۔
گال ٹیسٹ میں جب چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے 131 کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 48 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار تھے۔
امام الحق 25 اور کپتان بابراعظم 6 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ: ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ پہلا میچ

Next Post

عوام اور حکومت کے درمیان پارلیمنٹ ایک کڑی : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

عوام اور حکومت کے درمیان پارلیمنٹ ایک کڑی : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.