سرینگر/۱۸جولائی
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پلہالن علاقے میں پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طور پر مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں پلہالن پٹن میں اپنے دکان میں پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طور پر مہنگے داموں فروخت کرنے میں ملوث ایک دکاندار کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے گرفتار شدہ دکاندار کی شناخت محمد یعقوب شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن تانترے پورہ پلہالن کے بطور کی۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کے دکان سے چار سو لیٹر پیٹرول اور ڈیزل بھی ضبط کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔