سرینگر/ (ویب ڈیسک)
سعودی عرب کی حکومت نے بیت اللہ کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کے حصول کیلئے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کیلئے ہر ممکن سروسز فراہم کر رکھی ہیں۔
ان خدمات میں بزرگ اور معذور افراد کیلئے برقی گاڑیوں کی سہولت بھی شامل ہے۔
العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک۱۴۴۳ھ کے دوران مسجد حرام میں ڈیڑھ لاکھ زائرین برقی گاڑیوں سے مستفید ہوں گے۔ رمضان المبارک کے دوران مجموعی طورپرایک لاکھ ۵۰ہزار۹۰۰ زائرین کو برقی گاڑی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ سروس صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خدمات کی ڈیجیٹل اور تکنیکی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے جو مملکت کے وڑن۲۰۳۰ تک مملکت میں زائرین کے لیے معیاری سروسز مصنوعی ذہانت سیاستفادے کے اہداف کے مطابق ہے۔
مسجد حرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے سروسز امور اورایجنسی برائے خدمات اور فیلڈ امور،ماحولیاتی تحفظ کے میڈیا کوآرڈینیشن کے نگران منصور المنصوری نے کہا کہ حکومت مسجد الحرام اور اس کے زائرین کی خدمت میں تمام صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چاہتی ہے۔
المنصوری نے کہا کہ بیت اللہ کے زائرین کیلئے ۳ہزار الیکٹرک گاڑیاں اور۵ہزار وہیل بارز فراہم کی ہیں تاکہ بزرگ اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد اپنی عبادت آسانی کے ساتھ کر سکیں۔
انتظامیہ نے ٹیکنالوجی اور جدید ٹیکنالوجی سمیت جدید سہولیات کے ذریعے زائرین کی ہرممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری سمارٹ فونز کے ذریعے ایپلی کیشن کی مدد سے اپنے لیے برقی گاڑیاں بک کراسکتے ہیں۔
المنصوری نے نشاندہی کی کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاجھ سے زیادہ ہے اور ہاتھ کے ساتھ چلائے جانے والی گاڑیوں کی تعداد۱۱۵۸۰ تک پہنچ گئی ہے۔