نئی دہلی//جامعہ نگر میں بٹلہ ہاؤس کے نزدیک لگ بھگ 40 جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے کچھ گھریلو جانور جل گئے۔
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے سربراہ اتل گرگ نے بتایا کہ انہیں جوگا بائی ایکسٹینشن کی کچی بستیوں میں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 03.15 بجے ملی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 11 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے۔ چھوٹے کمروں میں رہنے والے ہر شخص کو بچا لیا گیا۔ تقریباً 4.40 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کچھ گھریلو جانور جل گئے۔
واضح رہے کہ قومی دار الحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز پرتاپ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب سبزی منڈی میں ریلوے گودام میں آگ لگ گئی تھی۔