بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہڑتالوں کا دور ختم ہوا ہے‘:’اب سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں‘کار و بار معمول کے مطابق ہوتا ہت‘

وادی کے لوگ امن کے ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-15
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کی آماجگاہ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ یہاں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا لیکن اب یہاں سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں اور کاروبار بھی معمول کے مطابق چلتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی کال پر یہاں تعلیمی اداروں اور کاروبار کے بند رہنے کا دور ختم ہوا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں امر سنگھ کالج میں طلبا کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہانے کہا’’جموںکشمیر کبھی ملی ٹنسی کا ہاٹ سپاٹ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہاں روز پڑوسی ملک کی کال پر اسکول، کالج بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے آپ (طلبا) کو پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا اب وہ دن ختم ہوگئے ہیں جب کسی کی کال پر یہاں تعلیمی ادارے اور بیوپار بند رہتا تھا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یہاں ہر سال پہلی جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا’’یہاں ہر سال پہلی جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا اب یہاں سال کے۳۶۵دن معمولات زندگی بحال رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ امن و شانتی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ایک کروڑ ۸۸لاکھ سیاح جموں و کشمیر کی سیر کیلئے آئے لیکن امسال یہ تعداد۲کروڑ تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ امن کے ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں اور آج نوجوانوں کو جہلم ریور فرنٹ پر گاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور طلبا پڑھائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر نہ صرف زرعی شعبے میں بلکہ باغبانی کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سی ترقی کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں ہر دن پانچ سو سے زیادہ انٹرپرونیور اپنی زندگی کی شروعات کر رہے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ ہمیں بہت کم وقت میں سرمایہ کاری کے لا تعداد پرپوزل حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈاکٹروں نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور جموں وکشمیر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طلبا کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار طلبا پر ہی ہیں۔
سنہا نے کہا’’ گزشتہ۹برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک ایک اِقتصادی ترقی اور دُنیا کیلئے جامع ترقی کے ماڈل میں تبدیل ہو ا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ۹برس تمام شہریوں کیلئے مساوات اور مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع اور دیر پاترقی کیلئے وقف کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بنیادی ڈھانچے کی تیز ترین ترقی ، پسماندہ اَفراد کو بااِختیار بنانے‘ خود اَنحصاری اور اسپریشنل سوسائٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
ایل جی نے کہا ’’ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان عالمی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر اُبھرا ہے۔ ہندوستان نے نہ صرف ماضی کی شان دوبارہ بحال کی ہے بلکہ وہ دُنیا کو نئی اُمید اور نئی اُمنگیں بھی پیش کر رہا ہے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو بااِختیار بنانا ،ہر شعبے میں نئے اِنقلابات ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سنہری دور کی عکاسی کرتے ہیں۔
سنہاکاکہناتھا’’جموںوکشمیر ترقی کے پیرامیٹروں پر کھڑا ہے اور خود اعتمادی سے بھر ا ہوا ہے ۔ ترقی کے ثمرات سماج کے تمام طبقات تک پہنچ رہے ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں پوری طرح سے حصہ لے رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی طاقت اور اسپریشنل سوسائٹی جموںوکشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جارہی ہے ۔ ہمیں ساتھ مل کر اَمرت کا ل میں ترقی یافتہ جموںوکشمیر بنانا ہے اور یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ ہر شہر اور گائوں کا مقصد بلندکیاجائے اور ان کی خواہشات کو پورا کیا جائے۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ خواتین اور نوجوان جموں وکشمیر کے مضبوط اور شاندار مستقبل کے معمار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اِصلاحات اور اَقدامات نے سکیموں کو نئی رفتار دی ہے جس کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت اور مرکزی معاونت شدہ اور یوٹی سیکٹر کی سکیموں کے بارے میں بھی بتایا ۔
سنہا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی انتھک کوششوں کی بدولت ہم اس مالی سال کے آخرتک ’’ ہر گھر نل سے جل ‘‘ کے تحت ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گری ساز کیس :این آئی اے نے شوپیان کے دو ؍افراد کو گرفتار کیا 

Next Post

فوجی سربراہ جنرل پانڈے کی ایل جی سنہا سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
فوجی سربراہ جنرل پانڈے کی ایل جی سنہا سے ملاقات

فوجی سربراہ جنرل پانڈے کی ایل جی سنہا سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.