بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سابق چیف سیکریٹری بی آر شرماجموں کشمیر کے سٹیٹ الیکشن کمشنر مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-15
in اہم ترین
A A
بی آر شرما ریاستی الیکشن کمشنر تعینات 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سابق بیروکریٹ برج راج شرما کو اسٹیٹ الیکشن کمیشنر منتخب کیا ہے۔
اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں کشمیر میں پنچایتی اور ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کرتا ہے۔
شرما کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر انتخاب کے متعلق منوج سنہا نے جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’برج راج شرما ۶۵ برس کی عمر تک اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔‘‘
سنہا نے حکمنامہ میں کہا ’’جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ ۱۹۸۹ کی شق۳۶ کے سب سیکشن۳ کے مطابق سابق آئی اے ایس افسر برج راج شرما کو اسٹیٹ الیکشن کمیشن منتخب کیا جا رہا ہے۔‘‘
شرما جموں ضلع کے رہنے والے ہیں اور۱۹۸۴بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے اور اپریل سنہ ۲۰۲۰ میں نوکری سے سبکدوش ہوئے تھے۔ وہ جموں کشمیر میں کئی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور ۲۰۱۵؍اور سنہ۲۰۱۷ کے مابین پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار میں جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری رہے۔
سبکدوشی کے بعد اکتوبر۲۰۱۹میں ان کو مرکزی سرکار نے دو برس کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا تھا تاہم آٹھ ماہ کے بعد انہوں نے استعفیٰ پیش کیا کیونکہ سنہ مئی ۲۰۲۰ میں انکو جموں کشمیر کے سابق ایل جی گریش چند مرمو نے جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنایا تھا، جس کی مدت دو برس ہے یا ۶۲ برس کی عمر کی حد۔
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں اکتوبر نومبر سنہ۲۰۱۸ میں پنچایتی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ان انتخابات میں منتخب پنچایتی ممبران کی مدت امسال دسمبر میں مکمل ہو رہی ہے۔
سیاسی گلیاروں میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ جموں کشمیر میں پنچایتی و بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔
شرما سے قبل سابق آئی اے ایس افسر کے کے شرما اسٹیٹ الیکشن کمشنر رہے جن کی دو برس کی مدت امسال فروری میں مکمل ہوئی تھی۔ وہ ایل جی منوجی سنہا کے مشیر تھے تاہم اکتوبر سنہ۲۰۲۰ میں انکو سٹیٹ الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا تھا۔ کے کے شرما کا تعلق بھی جموں ضلع سے ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۷ سالہ طالبہ کے بال کاٹنے کے الزام میںاستاد کو گرفتار

Next Post

دہشت گری ساز کیس :این آئی اے نے شوپیان کے دو ؍افراد کو گرفتار کیا 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

دہشت گری ساز کیس :این آئی اے نے شوپیان کے دو ؍افراد کو گرفتار کیا 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.