سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ممنوع تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی ونگ ٹی آر ایف سے وابستہ باسط احمد ڈار کو اشتہاری قرار دے کر پتہ دینے والے کو دس لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے انتہائی مطلوب ٹی آر ایف ملی ٹینٹ باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی پائین ضلع کولگام کو اشتہاری قرار دیا ہے ۔
این آئی اے کے مطابق باسط احمد ڈار کے بارے میں جو بھی اطلاع فراہم کرئے گا اس کو بطور انعام دس لاکھ روپیہ دئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پتہ دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
بتادیں کہ باسط احمد ڈار سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے اورا س کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔