جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مہتا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا شبانہ دورہ

’موجودہ کوششوں کا مقصد لالچوک کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھنا، سیاحت کو راغب کرنا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-14
in مقامی خبریں
A A
مہتا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا شبانہ دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
چیف سیکریٹری‘ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بدھ وار کوشام دیر گئے سرینگر شہر کا دورہ کیا تاکہ سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے تحت جاری کاموں کی ڈبل شفٹ کا جائزہ لیا جاسکے۔
دورے کے آغاز زیر تعمیر روایتی سوق مارکیٹ اور کرافٹ سینٹر سے ہوا۔ اس کے بعد بٹہ مالو کے سول لائنز ایئریا ، گھنٹہ گھر اور ایم اے روڈ پر کھیل میدان کا دورہ کیا۔
چیف سیکریٹری کوجانکاری دی گئی کہ سوق مارکیٹ پروجیکٹ کا مقصد اَپنے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید اِنفراسٹرکچر اور سہولیات کو مربوط کر کے روایتی دستکاری کو بحال کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جاری کام اِس بات کو یقینی بنائے کہ ڈیزائن ایک متحرک اور پُر کشش بازار بنانے کے ویژن کے مطابق ہو۔
ڈاکٹر مہتا نے شہر کے بنیاد ی ڈھانچے میں سمارٹ عناصر کو شامل کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات جیسا انٹلی جنٹ لائٹنگ سسٹم ، ویسٹ مینجمنٹ سہولیات اور ڈیجیٹل کنکٹویٹی کا بھی جائزہ لیا تاکہ خریداری کے مجموعی تجربے کو بڑھایا اور شہر میں دیر پا طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔
چیف سیکریٹری نے بٹہ مالو کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں شہری ترقی کے مختلف کاموں کا معائنہ کیا ۔اُنہوں نے ان اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جن کا مقصد شہری عبور ومرور جیسے انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ترقی اور پیدل چلنے والوں کیلئے اِنفراسٹرکچر بشمول سمارٹ پبلک ٹرانسپورٹیشن سسٹم‘جی پی ایس سے چلنے والی بسیں،ڈیجیٹل ٹکٹنگ کی خدمات اور بروقت مسافروں کی معلومات کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
مزید برآں ، چیف سیکریٹری نے سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر‘بھیڑ کو کم کرنے اور علاقے میں ٹرانسپورٹیشن کے مجموعی نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سلو شنز کے اِنضمام کا جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری نے گھنٹہ گھر کے تاریخی مقام کا دورہ کیا ۔ اُنہوں نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر جاری بحالی او رتحفظ کی کوششوں کا معائنہ کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے روایتی فن تعمیر اور ورثے کو جدید سہولیات سے سمارٹ سلوشنز کے ساتھ شامل کیا جانا چاہئے۔
ڈاکٹر مہتا نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جس میں پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور گھنٹہ گھر کی اس تاریخی یاد گار کے اِرد گرد عوامی مقامات کی خوبصورتی شامل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کوششوں کا مقصد علاقے کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھنا، سیاحت کو راغب کرنا اور شہری کے مرکز اور اس کے آس پاس کے رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے بصری طور پر پُر کشش ماحول پیدا کرنا ہے۔
اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سری نگر کو ایک سمارٹ اور دیر پا شہر میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کا عزم واضح ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں نوجوان کی لاش بر آمد

Next Post

سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف نوابازارمیں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف نوابازارمیں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.