سرینگر//
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ارن پل کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ارن پل کے نزدیک چند مقامی شہریوں نے نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت جنید طاریق بابا ولد طاریق احمد بابا ساکن باغ بانڈی پورہ کے بطور کی ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دریں اثنا طبی ماہرین‘ جنہوں نے پوسٹ مارٹم کا معائنہ کیا نے کہا کہ جنید کے چہرے اور دھڑ پر ’سیاہ دھبوں‘ کو نوٹ کیا۔ پوسٹ مارٹم میں شامل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعزاز زرگر نے قرار دیا کہ ڈوبنے کو موت کی وجہ خارج از امکان قرار دیا گیا ہے اور جنید کی موت کے گردوپیش کے حالات مشکوک نظر آتے ہیں۔