سرینگر//
۱۸جولائی سے حج پروازوں کی آمد کے پیش نظر صوبہ کشمیر کے جو رشتہ دار حجاج کرام کو ری سیو کرنا چاہتے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ۱۳ جولائی سے متعلقہ ڈی سی آفس سے گاڑیوں کے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔
لداخ یوٹی ، صوبہ جموں اور ضلع سرینگر کے حجاج کرام کے رشتہ دار اسے حج ہائوس بمنہ سرینگر سے آمد کی مقررہ تاریخ سے تین دِن پہلے حاصل کریں گے تاہم رشتہ دار وں کوشناختی کارڈ کی زیر اکس کاپی پیش کرنا ہوگا جس پر کور نمبر لکھاہوا ہو۔
امسال جموں کشمیر اور لداخ سے ۱۲ ہزار افراد نے فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔