بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بنگلہ دیش نے میچ جیتا، افغانستان نے سیریز جیت لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-12
in قومی خبریں
A A
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

چٹاگانگ// کپتان لٹن داس (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچری کی بدولت شرف الاسلام (21/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے محض 126 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 23.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس شکست کے باوجود افغانستان نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
ٹاس جیتنے کے باوجود افغان بلے باز کریز پر ٹھہر کر رنز بنانے میں ناکام رہے۔ شرف الاسلام نے ابراہیم زدران (ایک) اور رحمت شاہ (0) کی وکٹیں لے کر میچ کا آغاز کیا، جبکہ تسکین احمد نے 22 گیندوں کی جدوجہد کے بعد رحمن اللہ گرباز (چھ) کو آؤٹ کیا۔
شرف الاسلام نے افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی کو بھی ایک رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 71 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 54 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے سات بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے جس کی وجہ سے پوری ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
شرف الاسلام نے 21 رنز کے عوض چار وکٹ کے ساتھ اپنے نو اوورز کا خاتمہ کیا۔ تسکین اور تیزالاسلام نے دو دو جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صفر پر فضل الحق فاروقی کا شکار بنے جب کہ نجم الحسن شانتو صرف 11 رنز بنا سکے۔ تاہم کپتان لٹن نے شکیب کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت بنا کر افغانستان کی واپسی کے امکانات کو ختم کر دیا۔
شکیب نے 39 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ لٹن 60 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے توحید ہردوئے (22 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کو منزل تک پہنچا دیا۔
افغانستان اور بنگلہ دیش اب 14 اور 16 جولائی کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حریت اور عسکریت کا احیاء 

Next Post

آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر آئی سی سی وومن پلیئر آف دی منتھ قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر آئی سی سی وومن پلیئر آف دی منتھ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.