ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۳۷۰ کی منسوخی کے بعد مودی کا جموں کشمیر کا پہلا دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-24
in مقامی خبریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اوروہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبا ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی۲۰ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
اگست۲۰۱۹میں آئین کے آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو غیر فعال کرنے کے بعد مسٹر مودی پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کا استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم۴۵ء۸کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ سرنگ کا افتتاح کریں گے ، جس سے جموں اور سری نگر کے درمیان فاصلہ۱۶کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہو گی۔ آنے اور جانے کیلئے دودو سرنگوں والی یہ سڑک سال کے بارہ مہینے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
وزیر اعظم پورے ملک میں آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک نئی اسکیم امرت سروور کا بھی آغاز کریں گے ۔ اس کے تحت ملک کے ہر ضلع میں۷۵آبی ذخائر کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔ اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شروع ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم دہلی سے امرتسر جموں کٹرہ ایکسپریس وے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ میں چار اور چھ لین ایکسیس کنٹرول ایکسپریس وے ہوگا جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شاہراہ ۴۴پر بالسوا سے براستہ گڈھا بیلداران، ہیرا نگر، جاکھ، وجے پور، کنجوانی تک ہوگا اور اس سے جموں ہوائی اڈے سے کنیکٹویٹی آسان ہو جائے گی۔
وزیر اعظم راتلے اور کوار پن بجلی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۸۵۰میگاواٹ کا راتلے پروجیکٹ کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر۵۳۰۰کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے ۔۵۴۰میگاواٹ کا کوار پروجیکٹ بھی کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر۴۵۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا جائے گا۔ ان دونوں منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی بجلی کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔
جموں و کشمیر جن او شدھی مراکز کی توسیع کرتے ہوئے ، ایسے۱۰۰مراکز بنائے گئے ہیں، وزیر اعظم ان مراکز کا افتتاح کریں گے جو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔ مسٹر مودی پلی گاؤں میں۵۰۰کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔ پلی ملک کی پہلی پنچایت ہوگی جو کاربن نیوٹرل ہوگی۔
وزیر اعظم اونر شپ کارڈ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو کارڈ حوالے کریں گے ۔ وہ یوم قومی پنچایتی راج پر مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتنے والی پنچایتوں کو مختص فنڈز منتقل کریں گے ۔ مودی علاقے میں دیہی ورثے کی نمائش کرنے والی انٹیک فوٹو گیلری اور نوکیا اسمارٹ پور کا بھی دورہ کریں گے ۔ نوکیا اسمارٹ پور ایک دیہی انٹرپرینیورشپ والا ماڈل ہے تاکہ آدرش ا سمارٹ گاوں کے وژن کو ظاہر کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان نہ جائیں‘

Next Post

کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
وزیر اعظم کاجموں دورہ :کثیر سطحی سکیورٹی بندوست

کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.