جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-03
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں حالات کافی مستحکم ہو ئے ہیں‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۳جولائی

 جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس میں آنے والے مہینوں کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے ۔

 سنہا نے جموں وکشمیر کے ان کنبوں جن کے پاس اپنی زمین نہیں ہے ، کو 5 مرلہ زمین فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت قریب دو لاکھ بے گھر کنبوں کو گھر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

 لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

 سنہانے کہا”سری نگر میں 22 مئی سے 25 مئی تک منعقدہ کامیاب جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس جموں وکشمیر کے شعبہ سیاحت کے لئے انتہائی کار آمد ثابت ہو رہا ہے ، اس اجلاس کے مندوبین ایک مثبت پیغام لے کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں“۔

 ان کا کہنا تھا”جی ٹونٹی اجلاس کے بعد ہم نے جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا ہے اور ان سیاحوں میں تعداد میں آنے والے مہینوں کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے “۔

 ایل جی نے کہا کہ سری نگر بہت تیزی کے ساتھ بین الاقوامی سرگرمیوں کا ایک مرکز بن رہا ہے ۔

 سنہانے کہا”سری نگر میں حال ہی میں پہلی بار انڈین سسٹم آف میڈیسنز، انجینئرس ایسو سی ایشن، چارٹرڈ اکاﺅٹنٹ ایسو سی ایشن اور عدالت عظمیٰ کے 18 جج صاحبان نے مختلف نوعیت کے پروگراموں اور میٹنگوں میں حصہ لیا“۔

 لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم آواس یوجنا کا اعلان کیا تھا اور جموں وکشمیر اس میں بھی پیچھے نہیں ہے ۔

 سنہانے کہا”انتظامی کونسل اور محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر کے بے گھر کنبوں کو 5 مرلہ فی کنبہ اراضی فراہم کی جائے گی“۔

 ان کا کہنا تھا”اب تک 2711 کنبوں کو زمین فراہم کی گئی ہے بہت جلد زمین کنبوں کو زمین فراہم کی جائے گی“۔انہوں نے کہا”اسی طرح جہاں تک ان کنبوں جن کے پاس زمین نہیں ہے ، کا تعلق ہے ، اب تک ایک لاکھ 99 ہزار 5 سو 50 کنبوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 21 جون تک ایک لاکھ 44 ہزار کنبوں کو زمین فراہمی منظور بھی کی گئی ہے اور باقی کنبوں کا کام بھی بہت جلد کیا جائے گا“۔

 مغربی پاکستان کے مہاجرین کو اس سکیم کے دائرے میں لانے کے بارے میں پوچھے جانے پر منوج سنہا نے کہا”اس اسکیم کو بلا لحاظ ذات یا مذہب عمل میں لایا جا رہا ہے “۔انہوں نے کہا”جن کے پاس زمین نہیں انہیں زمین فراہم کرنا اور بے گھر کنبوں کو گھر فراہم کرنا اپنے آپ میں ایک انقلابی اقدام ہے “۔

 ان کا کہنا تھا”جب ایک غریب کو گھر ملے گا تب وہ روزی روٹی کمانے کی فکر کرے گا اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجے گا“۔انہوں نے کہا”زمین اور گھر مستحقین کو ہی اپنے پنچایتی حلقوں میں دئے جا رہے ہیں ایسا نہیں ہے کہ ضلع اننت ناگ کے مستحق کو سانبہ میں گھر دیا جا رہا ہے “۔

 امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دونوں راستوں پر سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ یاترا بہت ہی پر امن اور ہموار طریقے سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا”یاترا کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کےلئے 4 ہزار سینٹری ورکروں کو تعینات کیا گیا ہے “۔

 ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے دوران ایک مسئلہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی نقل و حمل کے لئے ٹریفک کا ہوتا ہے جس کو اںے والے ایک دو دنوں میں ٹھیک کیا جائے گا۔سنہا نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف پہنچے اور ان کا کام کاج متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لوگ امن محسوس کر رہے ہیں اور آںے والے مہینوں کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگ ایسا محسوس کریں گے ۔

 ان کا کہنا تھا”جیسا کہ میں نے کہا کہ آنے والے دو دنوں میں ٹریفک کو سٹریم لائن کیا جائے گا پہلی بار کشمیر آنے والا یاتری بے خبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹریفک جام وغیر میں پھنس جاتا ہے “۔

 سنہا نے کہا کہ ایک ٹریفک پلان بنایا جا رہا ہے جس پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امر ناتھ یاترا کو کور کرنے کےلئے میڈیا پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں موسم گرم و مرطوب، 5 سے 7 جولائی تک بارشوں کا امکان

Next Post

دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کو چیلنج‘سپریم کورٹ ۱۱ جولائی سے سماعت کریگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے تین سال: جنگجوئیت سے جڑی ہلاکتوں میں ۳۰ فیصد کمی

دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کو چیلنج‘سپریم کورٹ ۱۱ جولائی سے سماعت کریگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.