منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رمی کے دوران شیطان پر پھینکی جانے والی لاکھوں کنکریاں آخر کہاں جاتی ہیں؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-02
in مقامی خبریں
A A
رمی کے دوران شیطان پر پھینکی جانے والی لاکھوں کنکریاں آخر کہاں جاتی ہیں؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر/(ویب ڈیسک)
ہر سال لاکھوں حجاج منیٰ میں جمرات کے مقام پر رمی کرتے ہیں۔ اسے عام طور پر ’شیطان کو کنکریاں‘ مارنا کہا جاتا ہے۔
ذہن میں ابھرنے والا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جمرات میں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد اکھٹے ہونے والی ٹنوں کنکریاں آخر جاتے کہاں جاتی ہیں۔
جمرات کمپلیکس چار منزلہ ہے اور ہر منزل پر شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے لیے بنائے گئے حوض نما ستون پل کے تہ خانے تک پہنچتے ہیں۔
قوس نما حوض اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ وہاں آنے والی کنکری لازمی طور پر ستون سے ٹکراتی ہے اور اس کے بعد وہ حوض سے ہوتی ہوئی ۱۵ میٹر نیچے تہ خانے میں جا گرتی ہے۔
جمرات کے تہ خانے میں خصوصی میکینزم کے تحت کنویئر بیلٹ پر چھوٹی چھوٹی ٹرالیاں بنائی گئی ہیں جو چاروں منزلوں سے آنے والی کنکریوں کو جمرات کے ۱۵میٹر زیر زمین بنے کیبن میں ایک جگہ جمع کرتی ہیں۔
جمرات پل کی انتظامیہ کے مطابق حج ایام ختم ہوتے ہی جمرات پل کے سب سے زیریں حصے میں موجود خصوصی ٹینک میں جمع ہونے والی ٹنوں کنکریوں کو نکال کر انہیں دوبارہ استعمال کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جاتا ہے۔
رمی کے تینوں دن گزرنے کے بعد جب منیٰ خالی ہو جاتا ہے اور حجاج مکہ مکرمہ چلے جاتے ہیں تو اس کے بعد کنکریوں کو نکالنے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔
حج ایام ختم ہونے کے بعد ان کنکریوں کو پانی اور مخصوص مواد سے صاف کیا جاتا ہے تاکہ ان پر لگی مٹی اور دیگر جراثیم کو صاف کیا جاسکے۔
بعد ازاں انہیں آئندہ برس حج کے دوران استعمال کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جاتا ہے جو کنکریوں کو پیکٹوں میں رکھتے ہیں جبکہ کچھ کو حج ایام سے قبل مزدلفہ میں بکھیر دیا جاتا ہے۔
رمی کو آسان اور محفوظ بنانے کیلیے جمرات کمپلکں بنایا گیا ہے جو ۹۵۰ میٹر طویل ہے۔ اس کا عرض۸۰ میٹر ہے اوریہ ۴منزلہ ہے۔ مستقبل میں کمپلکس کی ۱۲منزلیں اٹھائی جاسکتی ہیں، جس سے ۵۰ لاکھ حجاج بیک وقت رمی کرسکیں گے۔جمرات کے ستون ۶۰میٹر اونچے ہیں اور یہ ستون بیضوی شکل کے ہیں۔
رمی کیلئے شیڈول کے مطابق حاجیوں کو قافلوں کی شکل میں بھیجا جاتا ہے۔ اس کے تحت مختلف مقامات پر خیمہ زن حاجیوں کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق رمی کیلئے جاتے ہیں۔
جمرات کمپلکس کی تعمیر میں ایک اور بات کا اہتمام کیا گیا ہے، وہ یہ کہ سارے حجاج کو ایک ساتھ، جمرات پل کے کسی ایک راستے پر جمع ہونے سے روکا جائے۔ اسی لیے کئی راستے بنائے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مچھلی کے تالاب میں ڈوبنے سے ۱۱ سالہ بچہ فوت

Next Post

حج ۱۴۴۴ھ:حج کے بعد حجاج کرام مکہ معظمہ میں تحائف کی خریداری میں مصروف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
حج۱۴۴۴ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں، حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی

حج ۱۴۴۴ھ:حج کے بعد حجاج کرام مکہ معظمہ میں تحائف کی خریداری میں مصروف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.