جموں/۲۳؍اپریل
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے سربراہ نے سنجوا جموں میں تصادم کی جگہ کا معائنہ کیا جس دوران اُنہیں حملے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سنجوا حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی جارہی ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ہفتے کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے سربراہ کلدیپ سنگھ جموں وارد ہوئے اور سیدھے سنجوا جموں گئے جہاں پر انہیں پر حملے کے بارے میں سینئر آفیسران نے آگاہی فراہم کی۔
این آئی اے چیف کے ہمراہ آئی جی سی آر پی ایف جموں سیکٹر پی ایس رانپائز اور دیگر آفیسران بھی ساتھ تھے ۔
تفتیشی ایجنسی کے سربراہ کو سینئر آفیسران نے حملے کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اس سے قبل جمعے کی شام کو بھی این آئی اے کی ایک ٹیم نے سجوا جموں میں تصادم کی جگہ معائنہ کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی جارہی ہیں۔بتادیں کہ جمعے کی صبح کو جلال آباد سنجوا میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم میں ایک سی آئی ایس ایف آفیسر اور دو جنگجو از جان ہوئے ۔
جاں بحق جنگجووں کے بارے میں پولیس چیف نے بتایا کہ دونوں پاکستان کے ساکن ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔