سرینگر/۲۳؍اپریل
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پولیس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں ہفتے کو ایک پولیس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی پوگیا۔تاہم سرکاری طور پر یہ واقعہ پیش آنے کی وجہ فی الوقت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد جبکہ زخمی کی شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے ۔منظور احمد ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔