سرینگر/۲۶جون
صدر میونسپل کونسل بارہمولہ پیر کو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد فلوٹ ٹیسٹ ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق توصیف رینا، صدر ایم سی بارہمولہ ایک ووٹ کے فرق سے فلور ٹیسٹ ہار گئے۔غلام نبی آزاد کی قیادت میں والی ڈی پی اے پی اور بی جے پی کے کونسلروں نے ہاتھ ملایا اور۱۵ دن پہلے موجودہ صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد موجودہ صدر کے لیے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے فلور ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔تاہم، وہ آج فلور ٹیسٹ میں ایک ووٹ کے فرق سے ہار گئے۔۱۰ کونسلرز نے رائنا کے خلاف ووٹ دیا۔