سرینگر/۲۶جون
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے کنہ کدل علاقے میں پولیس نے نقلی دندان ساز کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نقلی دندان ساز جس کی شناخت خورشید احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن کنہ کدل کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے ٹویٹ میں بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۵۰زیر دفعہ ۴۲۰آئی پی سی کے تحت شہید گنج پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ڈینٹل کلینک کو سیل کیا ہے۔