جموں//
جموں و کشمیر پولیس نے بگلیہار ہائیڈل پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ کھولے جانے کے نتیجے میں پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے لوگوں کو دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریا سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ س
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھنور اکھیل سدوترا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بگلیہار ہائیڈل پروجیکٹ ڈیم کا گیٹ کھولنے سے دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو مال و جان کا خطرہ ہیں لہذا دریا کے کنارے یا نزدیک نہ جائیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی رامبن موہتا شرما نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے ’’ بگلیہار ڈیم کے تمام دروازے کھول دئے گئے ہیں، جس سے چناب دریا میں پانی کا شدید بہاؤ ہے۔ لوگوں کو کیچمنٹ ایریا سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ دریا کے نزدیک نہ رہیں‘‘۔
بتادیں کہ ۲۰۱۱ جون کے اوائل میں بجلی پیدا کرنے والے لارجی ہاڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم سے شمالی ہماچل پردیش کے دریائے بیاس میں بڑے مقدار میں پانی کے اخراج کی وجہ سے سیاحتی سفر پر آنے والے کالج کے ۲۰سے زائد طلبا ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
اس واقعے کے دو ہفتے بعد ملک کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں دریائے دامودر میں زیادہ پانی کے اخراج سے ۱۰سے زائد افراد۱۲گھنٹوں سے زائد وقت تک پانی میں پھنسے رہے، جس کے بعد انہیں بچا لیا گیا۔