سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہر ناگ علاقے میں جمعرات کو سپلائی لائن کی مرمت کے دوران پی ایچ ای ڈیلی ویجر عمارت سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق اننت ناگ کے ہر ناگ علاقے میں جمعرات کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا بشیر احمد علائی سپلائی لائن کی مرمت کے دوران عمارت سے گر کر خون میں لت پت ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی ملازم کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔