سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کو ہراساں کرنے کی پادائش میں پولیس نے ایک استاد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے ٹیچر کو معطل کرکے چیف ایجوکیشن آفس بڈگام کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کے والد نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کی کہ اس کی بچی جب اسکول سے واپس آئی تو وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہوش آنے کے بعد طالبہ نے روتے ہوتے بتایا کہ اسکول میں تعینات ایک ٹیچر نے مبینہ طورپر اس کو ہراساں کیا ۔
پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے استاد کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دریں اثنا چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے بھی استاد کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے ۔