سرینگر//
وادی کشمیر میں گرمی کا زور جاری رہتے ہوئے رواں موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے ۔
بدھ کے روز سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۳۴ڈگری درج کیا گیا ۔پہلگام میں۴ء۲۸‘قاضی گنڈ میں۳۳‘کوکر ناگ میں۵ء۳۱‘کپواڑہ میں۱ء۳۳‘اور گلمرگ میں۶ء۲۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں گرمی کا زور جمعہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۴سے۲۸ جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں ۲۳جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ہی امکان ہے ۔
ادھر وادی میں جہاں دن کے دوران شدید گرمی سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں وہیں بتدریج اضافہ کے ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں شدید گرمی سے بچنے کیلئے لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔