منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں:پال

’ یاترا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے ہم نے اس کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-22
in اہم ترین
A A
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل چتر پال کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے ہموار اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔
پال نے کہا کہ ہم نے اس یاترا کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی ہیں۔
ڈی جی پی بی ایس ایف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اکٹریو بارڈر آئوٹ پوسٹ پر منعقدہ نویں عالمی یوگا دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کیا۔
اس یوگا تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بی ایس ایف اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈی جی پی نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جوان صحت مند رہیں اور اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیں ہم نے یوگا کو روز مرہ کے معمولات میں شامل کیا ہے جس سے ہمارے جوان ذہنی تنائو سے پاک رہتے ہیں‘‘۔
سالانہ امرناتھ یاتر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے ہم نے اس کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے ہموار اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے جوان پوری طرح سے تیار اور الرٹ ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے جہاں سیکورٹی کے فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں یاتریوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کشر باقی نہیں چھوٹی جا رہی ہے ۔
امر ناتھ یاترا بورڈ کے مطابق یاتریوں کے لئے چاپر سروس کے لئے آن لان بکنگ شروع ہوگئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک ۶۰ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو ۱۵جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا یو ٹی میں عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ 

Next Post

وادی میں جھلستی گرمی :سرینگر میں دن میں پارہ ۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

وادی میں جھلستی گرمی :سرینگر میں دن میں پارہ ۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.