سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الاضحی کی تقریب سے قبل ضلعی اِنتظامیہ اور مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے عید الاضحی کے پیش نظر ضروری اشیاء اور خدمات کی فراہمی ، سیکورٹی اور ٹریفک کے اِنتظامات میں اِضافہ کا جائزہ لیا۔
سنہا نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز او رمتعلقہ محکموں کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تقریب کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو بازار کا معائنہ ، نگرانی اور ضروری اشیاء کے نوٹیفائیڈ نرخوں پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔
سنہا نے کہا کہ مذہبی مقامات اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی ، ڈاکٹر وں کی دستیابی ، طبی سہولیات ، فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹس آف پولیس او رسینئر اَفسروں نے شرکت کی۔
اس دوران تمام سیکٹرل/ زونل افسران کی ایک میٹنگ آج ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سری نگر، محمد اعجاز اسد کی صدارت میں یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی جس میں عیدالاضحیٰ کے آنے والے مبارک تہوار کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ، جموں و کشمیر وقف بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ، میٹنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، کشمیر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیکٹر)، ایس پی ٹریفک، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایس ڈی ایم، ایسٹ، ایس ڈی ایم، ویسٹ، چیف میڈیکل آفیسر، نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا محکمہ وار جائزہ لیا۔ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے کے لیے پہلے سے ہی جامع اقدامات کریں۔
اس موقع پر ڈی سی نے عیدالاضحی سے قبل کسی بھی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تحصیل وار جوائنٹ مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔