سرینگر//
اِنتظامی کونسل نے معیاری ہیلتھ کیئر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ایک اہم فیصلے میں آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریشی پورہ بڈگام میں۱۲۵ بستروں والے ہسپتال کی تعمیر کے لئے اَراضی کی منتقلی کو منظور ی دی ۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔
اِنتظامی کونسل نے ریشی پورہ بڈگام میں واقع۷۱کنال اَراضی محکمہ صحت و طبی تعلیم کے حق میں۱۲۵بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے منتقل کرنے کی منظور ی دی۔
آنے والے ہسپتال علاقے میں عوام کیلئے صحت خدمات کو بڑھانے اور ہنر مند و طبی پریکٹیشنرز کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔