ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ اس وقت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا فقدان‘

این سی کمزور نہ ہوتی تو ۳۷۰ منسوخ نہیں ہوتی :عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-22
in اہم ترین
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ یہ ایک کڑوی سچائی ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہیں ہوئی ہوتی تو ۵؍اگست۲۰۱۹ممکن نہیں ہوپاتا۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ دلی والوں نے کب نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کی کوششوں نہیں کی۔’’۱۹۵۳سے لیکر آج تک لگاتار مرکزکی یہی کوشش رہا ہے کہ یہ جماعت کیسے مٹ جائے لیکن معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کیا کرم ہے کہ لاکھ کوششوں اور سازشوں کے باوجود بھی نیشنل کانفرنس کا ہل کا نشان یہاں کے لوگوں کے دل میں بسا ہوا ہے‘‘ ۔
ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ نے آج درنگ ٹنگمرگ میں پارٹی کے شمالی زون کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان جو رابطہ ہونا چاہئے ‘ جموں وکشمیر میں اس وقت اُس رابطے کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا’’یہی وجہ ہے کہ حکومتی سطح پر ایسے فیصلے لئے جارہے ہیں جن سے لوگوں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہورہاہے ، پھر چاہے وہ راشن کو لیکرہو، سمارٹ میٹروں کو لیکر ہو، بجلی فیس میں اضافے کو لیکر ہو یا پھر روزگار کو لے کر‘‘۔
این سی کے نائب صدرنے کہاکہ موجودہ حکمران صرف دکھاوے میں لگے ہوئے ہیں ہر طرف دیکھا جائے تو شوشے کے سوا اس حکومت میں کچھ نہیں ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی۲۰کے نام پر دکھاوے کیلئے کتنے کروڑ ضائع کئے گئے ، وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ، اس پر ایک نہ ایک دن ضروری ایک کمیشن بٹھایا جائے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی پتہ چل جائے گا کہ کس کو ٹھیکے ملے اور کہاں پر کام ہوا؟
عمرعبداللہ کے مطابق حد تو یہ ہے کہ جی۲۰کے مہمانوں کے جانے کے ساتھ ہی کام ٹھپ ہو کر رہ گیاہے ، ایک آدھ جگہوں کو چھوڑ کر ہر ایک جگہ پر کام بند کردیا گیا ہے ۔
اسمبلی الیکشن پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں جی ۲۰کیلئے ماحول ساز گا رہے ، ڈی ڈی سی ،پنچایت، بلدیاتی اور پارلیمنٹ الیکشن کیلئے ماحول سازگار ہے لیکن ماحول بی جے پی کیلئے سازگار نہیں اس لئے یہاں اسمبلی الیکشن نہیں ہورہے ہیں، بھاجپا بزدلوں کی طرح الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوگا دنیا بھر میں محبت اور امید کی ایک علامت بن گیا ہے جتندر سنگھ

Next Post

کشتواڑ: پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی پادائش میں نوجوان گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کشتواڑ: پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی پادائش میں نوجوان گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.