جموں//
جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ایک شخص نے پولیس اہلکار کوزد کوب کیا جس کے بعد قانو نافذ کرنے والے ادارے نے حملہ آور کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روزکشتواڑ کے زلنا علاقے میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں تعینات پولیس اہلکار پر رکین نامی شخص نے حملہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو سوشل میڈیا سائٹوں پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک نوجوان کی جانب سے پولیس اہلکار کا زد کوب کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔
ان کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے نوجوان جس کی شناخت رکین ضیا کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نوجوان کی جانب سے پولیس اہلکار کو زد کوپ کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔
ان کے مطابق مذکورہ نوجوان نے ایک سرکاری گاڑی کے بھی شیشے چکنا چور کئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔