سرینگر//
سرینگر اور وادی کے دیگر مقامات پر آج موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔دارالحکومت سرینگر میںپارہ۳ء۳۳ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سیزن کے لیے معمول سے۱ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا، اور ۱۸ جون کو ریکارڈ کیے گئے پچھلے سب سے زیادہ۸ء۳۱ ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کر گیا۔
منگل کوپہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۸ء۲۷ڈگری سینٹی گریڈ‘ قاضی گنڈ میں ۶ء۳۲‘ کوکرناگ میں۴ء۳۱‘کپواڑہ میں۱ء۳۲؍ اور گلمرگ میں ۴ء۲۳ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔
اس کے علاوہ، زیادہ تر مقامات پر کم سے کم (رات) کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جموں و کشمیر میں معمول سے زیادہ رہا۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۰ڈگری سینی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ادھر وادی میں گرم بڑھنے کے س اتھ ہی سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کی بھیڑ بڑھنے لگی ہے اور آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ خاص کر اسکولی بچے سے بھری گاڑیوں کو مختلف سیاحتی مقامات کی طرف رواں دواں دیکھا جا رہا ہے ۔
ادھر ملک کے مختلف حصوں کے سیاحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ درج ہو رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۳جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا بعد ازاں وادی میں۲۴؍اور۲۶جون تک کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے۶۰فیصد امکانات ہیں۔