جموں//
آل جموںکشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر‘ انیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پنچایت حلقوں کی حد بندی سے پہلے پنچایتی انتخابات نہیں ہونے چاہئے ۔
شرما نے کہا کہ جموںکشمیر میں فروری سے سٹیٹ الیکشن کمیشن کی کرسی خالی ہے ۔
کانفرنس کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
شرما نے کہا’’پنچایت حلقوں کی حد بندی ضروری ہے پہلے حد بندی ہونی چاہئے پھر پنچایت الیکشن ہونے چاہئے تاکہ ہر شہری کو اپنا حق مل سکے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سٹیٹ الیکشن کمیشن کی کرسی فروری سے خالی ہے ۔
شرما نے مرکزی وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر امیت شاہ سے اپیل کی کہ وہ یہاں پہلے حدبندی کرائیں پھر الیکشن کرائیں۔