نئی دہلی//ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے آج بہار کے بکسر میں دلدلی زمینوں کے تحفظ کے حصے کے طور پر مشن لائف پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب 08 جون 2023 کو گوکل جلاشے ، بکسر میں منعقد کی گئی جو دلدلی زمینوں کے تحفظ کی مہم کے تسلسل میں ہے ۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت کے ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی ) سینٹر کے ذریعے اے ڈی آر آئی ، پٹنہ میں کیا گیا تھا۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی وزارت کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے اس دن بھر کے پروگرام میں شرکت کی جس کا آغاز لائف ایھتون رن کے ساتھ ہوا اور اس کے بعد لائف پر ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا اور 12 کلومیٹر، 7 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کے بالترتیب تین مختلف زمروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لائف ایتھون کے فاتحین کو نوازا گیا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سوجیت کمار باجپائی،اسٹیٹ ویٹ لینڈ اتھارٹی (ایس ڈبلیو اے ) میں ممبر سکریٹری سریندر سنگھ ، ایس پی سی بی بہار میں ممبر سکریٹری جناب چندر شیکھر راؤاور اس موقع پر راجکمار ایم اور ڈی ایف او بھوجپور بھی موجود تھے ۔
بہار کے مختلف حصوں سے تقریباً 550 لڑکوں اور لڑکیوں نے لائف ایتھون رن کے لیے اندراج کرایا اور مشن لائف ای اور دلدلی زمینوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ، ماحولیاتی بیداری اور تحفظ کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے منفرد تقریب کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا۔ اسی طرح، لائف ای کی نمائش میں چھ ریاستوں یعنی آسام، بہار، جھارکھنڈ، سکم، اتراکھنڈ اور دہلی میں واقع ای آئی اے سی پی مراکز نے بھی شرکت کی جنہوں نے وزارت کے گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (جی ایس ڈی پی) کے حصے کے طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، زیڈ ایس آئی ، بی ایس پی سی بی ، بی آئی ایس ، بہار جیویکا اور بھوجپور فاریسٹ ڈویژن نے بھی اپنے اسٹال لگائے ۔ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد، جناب چوبے نے ہر ایک اسٹال کا تفصیلی دورہ کیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کیے گئے مشن لائف پر عملی طورپر کارروائی کرنے کے لیے شرکاء کی تعریف کی۔ نمائش نے شرکاء اور زائرین کو جدید حل، ماحول دوست مصنوعات جیسے بانس کی دستکاری، بانس سے بنی پانی کی بوتلیں وغیرہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا۔