نئی دہلی،//نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے ہفتہ کو تمام شہریوں سے پانی کے تحفظ کواپنے روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی اپیل کی تاکہ عوامی تحریک پانی کی تحریک کو تیزی فراہم کرے گی۔
مسٹر دھنکھڑ نے چوتھے قومی آبی ایوارڈ تقریب میں کہا کہ روایتی پانی کے ذخائر کے ڈھانچے جیسے جوہڑوں -تالابوں کی روایت کو دوبارہ قائم کیاجانا چاہئے ۔انہوں نے پنچایت، ریاست اور قوی سطح پر تمام نمائندوں سے پانی کے تحفظ کو ترجیح دینے اورقیادت کرنے کی اپیل کی۔
پانی اور ماحول کے تحفظ سے متعلق ریاست کی پالیسی کے ہدایتی اصول اور بنیادی فرائض جیسے آئینی دفعات پرتوجہ مرکو زکرتے ہوئے ، نائب صدر نے کہاکہ جل جیون مشن جیسی سرکاری پہل عام لوگوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کا تحفظ ہمیشہ سے ہندوستان کی تہذیبی روایت کا ایک لازمی حصہ رہا ہے ۔ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرت کے تحفوں کاسمجھداری سے استعمال کرے ۔انہوں نے کہا قدرتی وسائل کا استعمال ہماری ضرورت کے مطابق ہونا چاہئے ۔