نئی دہلی،//منی پور کے 10اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر ریاست میں جاری تشددکی حالت سے وزیر اعظم نریندر مودی کومطلع کرانے کے لئے ان سے ملنے کی فریاد کر رہے ہیں اور انہیںامیدہے کہ بیرون ممالک دورے پر جانے سے پہلے وزیر اعظم انہیں وقت دیں گے ۔
کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتوںکے لیڈر وں نے ہفتہ کو یہاں کانگریس ہیڈ کواٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ گزشتہ 10جون سے مسٹر مودی سے ملنے کا وقت مانگ رہے ہیں لیکن انہیں وقت نہیں دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ وزیر اعظم 20جون کو غیر ملکی دورے پر جانے سے پہلے وقت دیں گے ۔
منی پورکی اپوزیشن جماعتوںلیڈروں نے کہاہے کہ ریاستی حکومت تشددکو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے اس لئے امید اب صرف وزیر اعظم پر ٹکی ہے اس لئے ریاست کے مختلف جماعتوں کے لیڈرانہیں مل کر میمورنڈم دیں گے اور ان سے ریاست میں امن بحالی کی اپیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ منی پورجل رہا ہے ۔ ریاست میںسرکاری ا ورپرائیویٹ مالیات کا اس تشددکی وجہ سے کافی نقصان ہو رہاہے ۔ لوگ مارے جا رہے ہیں۔بے گھر ہو رہے ہیںاور عارضی کیمپوں میں رہنے کو مجبور ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن کے لیڈروں نے کہاکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کا دورہکیا تھا۔ وہ تین دن ریاست میں رہے لیکن حالات میں تبدیلی نہیں ہوئی ۔ ان کے دورے کا کوئی اثر نہیں ہوا اور منی پور میں تشددرک نہیں رہا ہے ۔ وزیر داخلہ جب وہاں تھے تو اس دوران بھی تشددہوتی رہی اور وہ س بھی حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب آخری امیدمسٹر مودی سے ہے اور انہیں یقین ہے کہ غیر ملکی دور ے پر جانے سے پہلے مسٹر مودی انہیں وقت دیں گے اور منی پورکے حالات سے آگاہ کرائیں گے ۔