سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے بہار آباد حاجن علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کیا ہے ۔
بانڈی پورہ پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی ۱۳آر آر اور سی آر پی ایف کی۴۵بٹالین کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر بہار پورہ حاجن میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کیا‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو معاون کی تحویل سے ۲چینی ساخت کے ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے گئے ۔
پولیس نے اس ضمن میں آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔