کراچی//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی وکٹوں کا کھاتہ بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے کھول لیا۔
انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم میں گلیمورگن اور مڈل سیکس کے درمیان میچ سے قبل ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔
کرکٹ شائقین نے مڈل سیکس میں شامل کرکٹر آف دی ایئر شاہین شاہ آفریدی اور نمبر ون ٹیسٹ بیٹر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی۔
میچ میں جب دونوں کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا ہوا تو نتیجہ وہی نکلا جو بین الاقوامی کرکٹ میں نکلتا ہے۔ اس مرتبہ شاہین آفریدی نے مارنس لبوشین کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا۔پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنے روایتی انداز میں اس خوشی کا جشن منایا جبکہ مارنس لبوشین وکٹ گنوانے پر مایوس نظر آئے۔ خیال رہے کہ یہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی پہلی وکٹ تھی۔