سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بانڈی پورہ میں دارالعلوم رحیمیہ کے ریکٹر مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو راجوری میں الحدیدہ ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ این آئی اے نے مولانا قاسمی کو آج سرینگر میں اپنے کیمپ آفس میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔
سمن ایجنسی کی معلومات اکٹھا کرنے اور اے ایچ ای ٹی کے مالی لین دین اور سرگرمیوں کی چھان بین کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
راجوری میں واقع الہدی ایجوکیشن ٹرسٹ بعض مالیاتی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے جانچ کے دائرے میں آیا ہے جس سے سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور این آئی اے فی الحال ان سرگرمیوں کی نوعیت اور حد کا پتہ لگانے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ قاسمی سرینگر میں این آئی اے کے دفتر میں حاضر ہو ئے جہاں ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی