جموں//
جموں خطے میں اس سال جنوری سے اپریل کے درمیان۸۵۰ سے زیادہ سڑک حادثات میں تقریباً ۱۵۰؍ افراد ہلاک اور۱۰۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے۔
بدھ کے روز یہاں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس عرصے میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ۱۸۰۰سڑک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں تقریباً۲۰۰؍ افراد ہلاک ہوئے لیکن صرف جموں صوبے میں۸۵۰سے زیادہ حادثات میں۱۵۰؍افراد ہلاک اور ۱۰۰۰ زخمی ہوئے۔
تاہم جموں ضلع میں۳۷۶حادثات میں۶۵؍اموات اور۴۰۰ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ۳۷۶سڑک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں۶۵ ؍افراد ہلاک اور ۴۰۰زخمی ہوئے ۔اس کے بعد ادھم پور ضلع میں۱۴۷سڑک حادثات ہوئے جبکہ کٹھوعہ اضلاع میں۱۴۳ حادثات ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سال جنوری سے اپریل تک جموں ضلع کے علاوہ کٹھوعہ میں۱۴۳حادثات میں ۳۶؍افراد ہلاک اور۲۲۵زخمی ہوئے‘ادھم پور میں۱۴۷حادثات میں۱۴؍افراد ہلاک اور ۲۴۴زخمی ہوئے، سانبہ میں ایک سو حادثات میں۱۷؍افراد ہلاک اور ۱۰۷ زخمی ہوئے‘ ضلع ریاسی میں۱۱۹حادثات ہوئے جن میں۱۸لوگوں کی جانیں گئیں اور ۱۱۵زخمی ہوئے۔
ایک اہلکار نے کہا’’ہر روز علاقے کے کچھ حصوں سے۱۰ سے ۱۲سڑک حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں کچھ معاملات اور زخمیوں میں ہلاکتیں ہوئیں‘‘۔
اہلکار نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، سگنل لائٹس جمپنگ، اوور لوڈنگ اور تیز ڈرائیونگ حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔
اہلکار نے کہا کہ انتظامیہ تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ پر کام کر رہی ہے تاکہ سڑک حادثات کو روکا جا سکے اور بہت سی جانیں بچائی جا سکیں۔ (ایجنسیاں)