سرینگر//
حکومت ہند نے بدھ کے روز’اگمٹ‘ کیڈر کے چھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو فوری طور پر جموں و کشمیر منتقل کرنے کا حکم دیا۔
ایک حکم کے مطابق چار آئی اے ایس اور دو آئی پی ایس کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق اگمٹ کیڈر کے تینوں آئی اے ایس افسران دیوانش یادو، آیوشی سودن اور منگا شرپا کو اروناچل پردیش جبکہ ریشمی سنگھ کو دہلی سے جموں و کشمیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ آئی پی ایس افسران اومیش کمار اور سنجیو کمار یادو کا دہلی سے جموں و کشمیر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔