ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امسال ژالہ باری سے چیری فصل کو بے تحاشا نقصان ہوا:کاشتکار

’مال اس قدر خراب ہے کہ سو دانوں میں سے تین دانے ٹھیک ہیں‘باقی پھینک دیتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-06
in مقامی خبریں
A A
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

Cherry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر میں چیری پھل (گیلاس) کو درختوں سے اتارنے کا کام جوبن پر ہے اور اس پھل کے ڈبے میوہ دکانوں کی زینت بن گئے ہیں تاہم اس سے وابستہ کا شتکاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کی مسلسل بارشوں خاص کر ژالہ باری سے امسال فصل کو کافی نقصان ہوا ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں چیری کی فصل ماہ مئی کے وسط میں ہی تیار ہو کر بازاروں میں پہنچ جاتی ہے اور ماہ جولائی کے وسط تک اس کا سیزن رہتا ہے ۔چیری ایک حساس پھل ہے جس کی عمر انتہائی محدود ہوتی ہے ۔
امسال ماہ مئی میں مسلسل ناساز موسمی حالات کے باعث اس پھل کے اتارنے میں قدرے تاخیر ہوئی۔
وسطی ضلع گاندربل کے گٹلی پورہ سے تعلق رکھنے والے صنوبر خان نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال ژالہ باری سے بے تحاشا نقصان ہوا۔
خان نے کہا’’فصل اچھی تھی لیکن ژالہ باری سے بے تحاشا نقصان ہوا اور ہمارے علاقے کو امسال۵۵فیصد نقصان ہوا ہے ‘‘۔
کاشتکار کا کہنا تھا’’درختوں سے جو مال اتارا گیا ہے وہ ابھی بھی باغوں میں ہی پڑا ہے ، مال اس قدر خراب ہے کہ سو دانوں میں سے تین دانے ٹھیک ہیں جنہیں ڈبے میں بھر دیا جاتا ہے باقی دانوں کو پھینک دیا جاتا ہے ‘‘۔
خان نے کہا کہ فصل تیار ہونے میں کافی خرچہ آتا ہے مزدوروں، دوا پاشی اور کھاد وغیرہ پر جتنا خرچہ آتا ہے امسال اس کی بھر پائی ہونا بھی ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’گاندربل میں۵۵فیصد آبادی کی روزی روٹی کا انحصار فروٹ پر ہے جس میں سے چیری سے بڑی آبادی کا روز گار وابستہ ہے ‘‘۔
کاشتکار کا کہنا تھا’’ہمارے باغوں میں چیری کا پھل پڑا ہوا ہے کوئی خریدنے ہی نہیں آتا ہے سال گذشتہ ایک کلو کے ڈبے کی قیمت۳۵۰روپے تھی لیکن امسال سو روپے میں بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ہمارے علاقے کا چیری معیاری اور کافی مشہور ہے جس سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔
کشمیر میں چار اقسام کے چیری پائے جاتے ہیں جن میں ڈبل، مشری، مخملی اور اٹلی شامل ہیں۔
خان نے کہا کہ اگر انتظامیہ یاترا کے دوران یاتریوں کو راستے میں رکنے دے گی تو یاتری ہمارے اسٹالوں سے چیری خرید لیتے جس سے ہمیں کافی فائدہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے کوئی بھی ٹیم اب تک ہمارے پاس نہیں آئی ہے ۔
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چیری کا پھل صحت و تندرستی کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھل دل اور بلڈ پریشر سمیت کورونا سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے اور انسان کو مختلف انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
چیری میں زنک، فولاد، پوٹاشیم، مینگنیز اور کاپر پایا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں آتشزدگی‘۲رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

Next Post

راجوری سڑک حادثے میں۱۳مسافر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

راجوری سڑک حادثے میں۱۳مسافر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.