ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایس ای سی کی ایس ڈی آر ایف سے ۲۸کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری

یو ٹی میں صلاحیت سازی کے اقدامات کی تجاویز کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in مقامی خبریں
A A
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
چیف سیکریٹری‘ ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے فنڈز کی تقسیم سے متعلق تجویز پر تبادلہ خیال کیا ۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ ( ایس ڈی آر ایف ) کے لئے اور دیگر متعلقین کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنروں او رصوبائی کمشنروں کو۲۸کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظور ی دی گئی تاکہ موجودہ مالی برس کیلئے ان کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی(ایس ای سی)نے بچائو آلات بشمول کھدائی کرنے والے ، آگ بجھانے والے آلات ، سگنل یونٹس، ڈرون وغیرہ کی خریداری کی تجویز پر بھی غور وخوض کیا جس کی تخمینہ لاگت۹۱ء۸کروڑ روپے ہے جس کی مالی اعانت ایس ڈی آر ایف سے کی جانی ہے۔
جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع میں صلاحیت سازی کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ایس ڈی آر ایف کی پہلی اور دوسرے بٹالین کے ساتھ اشتراکی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اِن اقدامات کا مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مؤثر طریقوں کے بارے میں عوام میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام کی عمل آوری میں معاونت کیلئے موجودہ مالی برس کے بجٹ۲۴۔۲۰۲۳ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کو۵۰لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے آفاتِ سماوی یا ہنگامی حالات کے دوران مواصلات کی ضروریات کو پور ا کرتے ہوئے شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران۴۰۰سیٹلائٹ فون کے اِستعمال کو منظور ی دی۔
ایس اِی سی نے فرضی مشقوں کے اِنعقاد کی تجویز کی بھی منظور ی دی ۔اِس مقصد کیلئے  ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کو تقریباً ۶لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی ۔ مزید برآں اننت ناگ او رگاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو رواںمالی برس۲۴۔۲۰۲۳ ء میں ان فرضی مشقوں کی حمایت میں ایس ڈی آر ایف سے ہر ایک کو۲لاکھ روپے ملیں گے ۔
چیف سیکرٹری نے تجویز پیش کی کہ شری اَمرناتھ جی یاترا ۲۰۲۳ء کے پیش نظر سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( ایس اِی او سی ) کو مزید تقویت دی جانی چاہیے۔ تجویز اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی ) اوراِنسڈینڈاینڈ  ٹریکنگ سسٹم ( آئی ایم ٹی ایس)اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ہم آہنگی سے اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تھی۔ اِس ہم آہنگی کا مقصد مؤثر اور مربوط ہنگامی ردعمل کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری سہولیات کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آلوک کمار اور سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ناظم ضیاء خان سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں شہری سے ۳۱ موبائل فون ‘منشیات اور نقدی بر آمد

Next Post

آب گاہوں کی سیر :جان بچانے والی جیکٹوں کو لازمی قرار دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
آب گاہوں کی سیر :جان بچانے والی جیکٹوں کو لازمی قرار دیا گیا

آب گاہوں کی سیر :جان بچانے والی جیکٹوں کو لازمی قرار دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.