ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

راجوری میں شہری سے ۳۱ موبائل فون ‘منشیات اور نقدی بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے۳۱ موبائل فون‘۱۶ء۱ لاکھ روپے نقدی‘۲ وزن کرنے والی الیکٹرانک مشینیں‘۱۱ گرام ہیروئن جیسا مواد اور کچھ مشتبہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے قصبہ راجوری کے نبن محلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مارا گیا۔
بیان کے مطابق یہ چھاپہ عزیز احمد عرف سونو چینی کے گھر پر مارا گیا۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا’’مکان کی مکمل طور تلاشی لی گئی اور اس دوران مکان سے۱۱گرام ہیرائین جیسا مواد، ایک لاکھ۱۶ ہزار ایک سو۳۰ روپے نقدی‘۳۱موبائل فون‘۲؍الیکٹرانک وزنی مشینیں‘۳ کیمرے‘۳ موٹر‘۴؍ایمپلیفائر‘ایک انورٹر‘ایک اسٹیبلائزر اور ایک اسپیکر بر آمد کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ عزیز احمد عرف سونو چینی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پولیس بیان کے مطابق بر آمد شدہ املاک کا کچھ حصہ مسروقہ ہونے کا شک ہے تاہم موبائل فونوں کا استعمال تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ راجوری میں منشیات فروشی کے معاملے میں بدنام ہے اور نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کر رہا تھا۔ ایس ایس پی راجوری امرتپال سنگھ کا کہنا ہے کہ گھر پر والدین کی نگرانی نوجوانوں کو نشے کی لت میں پڑنے سے بچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردگان

Next Post

ایس ای سی کی ایس ڈی آر ایف سے ۲۸کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ

ایس ای سی کی ایس ڈی آر ایف سے ۲۸کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.