جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

میلہ کھیر بھوانی: نگروٹہ سے 45 سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-26
in تازہ تریں
A A
میلہ کھیر بھوانی ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں:ڈی سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۶مئی
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ میں شرکت کرنے کےلئے جمعہ کے روز 45 سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
یہ میلہ 28 مئی کو وادی میں گاندربل کے تولہ مولہ علاقے کے علاوہ ٹکر کپوارہ، لکٹی پورہ عشمقام اننت ناگ، ترپورسندری دیوسر کولگام اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کولگام میں بھی منایا جائے گا۔
صوبائی کمشنر جموں‘ رمیش کمار نے جمعہ کے روز یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر کشمیر کی طرف روانہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میلے میں حصہ لینے کے لئے جمعہ کے روز نگروٹہ سے 125 بسوں میں قریب 45 سوعقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر 60 سے 70 ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے ۔
ماتا کھیر بھوانی ویلفئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس نے میلے کےلئے بہترین اور تمام تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کو گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔
میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ :ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پی ایس اے کے تحت ۴گرفتار

Next Post

سرینگر میں جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا :مرکزی سیکریٹری سیاحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سرینگر میں جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا :مرکزی سیکریٹری سیاحت

سرینگر میں جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا :مرکزی سیکریٹری سیاحت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.