سرینگر/۶۲مئی
جموں کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے چار باشندوں کے خلاف ان کی مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ایس اے بغیر کسی مقدمے کے ایک سال تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹن بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بعد میں انہیں حراست میں لے کر جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند کر دیا گیا۔
چاروں کی شناخت گوشہ بگ پتن کے جاوید حسین یتو ‘جان نثار خالق گنائی آف چندرھاما پٹن‘ عابد پرویز حجام آف اندرگام پٹن اور نثار احمد وانی آف سلطان پورہ پٹن کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پولیس نے کہا، ”بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن سرگرمیوں کو درست نہیں کیا۔“ (ایجنسیاں)